علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تمام پروگرامز کی اسائنمنٹس سے متعلق مکمل رہنمائی سمسٹر بہار 2026
اسائنمنٹس کے بارے میں مکمل معلومات اور اسائنمنٹس بنانے کا طریقہ
بی ایس، بی ایڈ، بی بی اے، بی ایس 2.5 (ایم اے)، پی جی ڈی اور اے ڈی پی کے طلباء کے لیے
بہت سے طلباء اپنی اسائنمنٹس کے بارے میں فکر مند ہیں اور اکثر اوقات ڈیڈ لائن کے بارے میں الجھن میں پڑ جاتے ہیں۔ اگر آپ بی ایس، بی ایڈ، بی بی اے یا اے ڈی پی کے طالب علم ہیں تو یہ گائیڈ خاص طور پر آپ کے لیے ہے۔ اس پوسٹ میں، ہم آپ کو اسائنمنٹس بنانے کا مکمل طریقہ بتائیں گے ۔
کچھ طلبہ سمجھتے ہیں کہ ورکشاپ مکمل ہونے کے بعد اسائنمنٹس اپ لوڈ کرتے ہیں یا پہلے پہلی اسائنمنٹ اپ لوڈ کرتے ہیں اور پھر بعد میں دوسری اسائنمنٹ اپ لوڈ کرتے ہیں یا صرف ان کوڈز کی اسائنمنٹ بناتے ہیں جن کی ورکشاپس ہورہی ہیں، ایسا بالکل نہیں ہے۔ آپ کی ورکشاپس کا اسائنمنٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور آپ دونوں اسائنمنٹ ایک ساتھ اپلوڈ کر سکتے ہیں۔
اسائنمنٹ لکھنے کا میڈیم
اگر اسائنمنٹ کے سوالات اردو یا عربی میں ہوں تو آپ اسے ایم ایس ورڈ پر بھی لکھ سکتے ہیں یا ہاتھ سے لکھ کر اس کی تصویر کو اسکین کرکے پی ڈی ایف بنا کر بھی اپلوڈ کرسکتے ہیں، لیکن اگر سوالات انگریزی میں ہوں تو آپ ہاتھ سے نہیں لکھ سکتے بلکہ ایم ایس ورڈ پر بنانی ہوگی۔
سب سے پہلے اپنے لیپ ٹاپ میں ایم ایس ورڈ ڈاؤن لوڈ کریں.اگر آپ کے پاس لیپ ٹاپ نہیں ہے تو موبائل میں ایم ایس ورڈ پر اسائنمنٹ بنانا بہت مشکل اور وقت طلب ہے اس لیے لیپ ٹاپ کا ہونا ضروری ہے۔
میٹرک، ایف اے، آئی کام، بی اے اور بی کام کی اسائنمنٹس بنانے کا طریقہ
میٹرک، ایف اے، آئی کام، بی اے اور بی کام کی اسائنمنٹس ہاتھ سے لکھ کر ٹیوٹرز
کو ڈاک کے ذریعے بھیجنی ہوتی ہیں
میٹرک، ایف اے، آئی کام، بی اے اور بی کام کی حل شدہ اسائنمنٹس ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے لنک پر کلک کریں۔
حل شدہ اسائنمنٹس ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔
فارمیٹ
پہلے صفحہ پر اپنا نام، طالب علم کی آئی ڈی، ڈگری کا نام، کورس کا نام، کورس کوڈ اور سمسٹر لکھیں۔
آپ فونٹ کا سائز 12 یا 14 تک رکھ سکتے ہیں اور آپ سرخیوں کو رنگ بھی دے سکتے ہیں اور اسائنمنٹ کو پیارا بنانے کے لیے آپ جوابات میں تصویریں بھی شامل کر سکتے ہیں۔
ایک اسائنمنٹ تقریباً 25-30 صفحات کی ہونی چاہیے اور اسائنمنٹ کے جوابات کتابوں اور انٹرنیٹ سے ڈھونڈ کر لکھنے ہوں گے لیکن گوگل سے زیادہ کاپی پیسٹ نہ کریں، ورنہ پلیجریزم کی وجہ سے آپ کو بہت کم نمبر ملیں گے یا آپ فیل ہو سکتے ہیں۔
اسائنمنٹس اپ لوڈ کرنے کا طریقہ
بی ایڈ، بی ایس، اے ڈی پی، بی ایس 2.5 ایم اے کی اسائنمنٹس کسی ٹیوٹر کو بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے، انہیں ایل ایم ایس پورٹل پر اپ لوڈ کرنا ہوگا، ایل ایم ایس پورٹل پر اسائنمنٹس کا اپلوڈ آپشن آتے ہی اپنی اسائنمنٹس اپ لوڈ کریں اور بعد میں پریشانیوں سے بچیں.
اسائنمنٹ تیار کرنے سے لے کر ایل ایم ایس پورٹل پر اپ لوڈ کرنے تک کی مکمل رہنمائی کے لیے آپ ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو ہر مرحلے پر اہم اپ ڈیٹس ملتی رہیں گی۔
پاسنگ مارکس
ہر مضمون کی اسائنمنٹ کے کل نمبر 100 نمبر اور 50 پاسنگ مارکس ہیں اور یاد رکھیں کہ پیپر اور اسائنمنٹ دونوں کو الگ الگ پاس کرنا ضروری ہے۔
اسائنمنٹس اور سوالات کی کل تعداد
اگر آپ کے 6 مضامین ہیں،تو ٹوٹل 12 اسائنمنٹس ہوگی۔چھ پہلی اور چھ دوسری اسائنمنٹس ہوں گی، اور تمام اسائنمنٹس میں 5 سوالات ہیں اور سب کو حل کرنا ہے۔ آپ نیچے دیے گئے لنک کے ذریعے تمام پروگراموں کے آفیشل اسائنمنٹس سوالیہ پیپر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
اسائنمنٹس کے سوالات ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
ہر مضمون کی اسائنمنٹ سوالات کی پی ڈی ایف میں کل 10 سوالات ہیں، پہلے 5 سوال پہلے اسائنمنٹ کے ہیں اور دوسرے 5 دوسرے اسائنمنٹ کے ہیں۔
اسائنمنٹ سپورٹ
اس کے علاوہ اگر کسی طالب علم کو اسائنمنٹس بنانی نہیں آتی یا وہ طلبہ جو کسی مصروفیت کی وجہ سے اسائنمنٹس نہیں بناسکتے تو وہ بالکل پریشان نہ ہوں، وہ ہمیں بتائیں، ہم انہیں بہت اچھی،معیاری ،یونیک اور پلیجرزم فری اسائنمنٹس بنا کر دیں گے۔اور انشاء اللہ 90% سے 100% تک بہت اچھے نمبر آئیں گے۔ شکریہ
نوٹ:
میٹرک، ایف اے، آئی کام، بی اے اور بی کام کی اسائنمنٹس ہاتھ سے لکھ کر ٹیوٹرز کو ڈاک کے ذریعے بھیجنی ہوتی ہیں،اگر کسی سٹوڈنٹ کو ہاتھ سے لکھی ہوئی اسائنمنٹس چاہیے تو وہ بھی رابطہ کرسکتا ہے۔
رابطہ
WhatsApp
03098022638
03077892369