علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ورکشاپس (آن لائن کلاسز) سے متعلق مکمل رہنمائی
آن لائن ورکشاپس (آن لائن کلاسز) کے ضروری اصول اور معلومات
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وہ تمام طلباء جو بی ایس، بی ایڈ، بی بی اے، بی ایس 2.5 (ایم اے)، پی جی ڈی اور اے ڈی پی کے مختلف سمسٹرز میں زیرِ تعلیم ہیں، یہ معلومات خاص طور پر ان کے لیے ہیں۔ آن لائن ورکشاپس (آن لائن کلاسز) کے آغاز سے پہلے چند بنیادی اور ضروری اصولوں کو سمجھنا بہت ضروری ہے تاکہ آپ کو پورے سمسٹر کے دوران کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ذیل میں ورکشاپس سے متعلق اہم نکات تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں:
- ہر کتاب کی صرف چھ دن آن لائن ورکشاپ ہوتی ہے(روزانہ دو گھنٹے اور ٹائم دن 1 بجے سے رات 9 کے درمیان کبھی بھی)
- فرض کریں اگر کسی سٹوڈنٹ کی کلاس 1 بجے شروع ہوگی تو 3 بجے آٹومیٹک ختم اور اگر 3 بجے شروع ہوگی تو 5 بجے آٹومیٹک ختم۔
- ورکشاپس کے تقریبا 10 سے 15 بیج ہوتے ہیں،کچھ سٹوڈنٹس کی پہلے ہوتی ہیں اور کچھ کی بعد میں۔
- ہر سٹوڈنٹ کا ورکشاپ کا شیڈول مختلف ہوتا ہے،یہ کبھی مت کہیں کہ فلاں سٹوڈنٹ کی ورکشاپ ہو رہی ہیں میری کیوں نہیں ہو رہی،ہر سٹوڈنٹ نے اپنا شیڈیول چیک کرنا ہوتا ہے۔
- ہر کلاس کا لنک مختلف ہوتا ہے،ہر کلاس LMS پورٹل پر جا کر الگ سے جوائن کرنی ہوتی ہے۔
- حاضری آٹومیٹک لگ جاتی ہے،لیکن ورکشاپس کے مارکس ختم کر دیے گئے ہیں،آپ کی مرضی ہے 5 منٹ کلاس لیں یا پورے 2 گھنٹے۔
- ورکشاپ کے مارکس تو نہیں ہیں لیکن ورکشاپ پڑھائی کے لیے بہت ضروری ہیں اس لیے کبھی بھی ورکشاپ مت چھوڑیں۔
- ورکشاپ کے دوران ٹیچر ایڈ نہیں کرتے، یہ مکمل آٹو سسٹم ہوتا ہے اور ٹیچر حاضری بھی نہیں لگاتے۔
- ورکشاپ صرف لیکچر سننے اور سمجھنے کے لیے جوائن کرلیں، لیکن اسے جوائن کرنے پر آپ کو کوئی نمبر نہیں ملے گا۔
- ورکشاپ کا آپ کی اسائنمنٹس،یا پیپر کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔
- ورکشاپ کے ٹیچرز عارضی ہوتے،ان کا آپ کی اسائنمنٹس،کوئز یا پیپر کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،نہ ہی وہ آپ کی کوئی بھی چیز چیک کریں گے
- جس ہفتے جس بھی سبجیکٹ کی ورکشاپ ہوگی اسی ہفتے کے آخر پر جمعہ،ہفتہ،اتوار کو اسی سبجیکٹ کا 30 نمبر کا آن لائن کوئز ہوگا۔
نوٹ: صرف تھیسز یا پروجیکٹ سبجیکٹس کی ورکشاپ اٹینڈ کرنا لازمی ہوتی ہے،مثال کے طور پر بی ایڈ کے 8613 کا پروجیکٹ،اس کے علاوہ بھی آپ کے کسی سبجیکٹ کے تھیسس یا پروجیکٹ ہیں تو اسکی ورکشاپ لازمی جوائن کریں
`جیسے ہی ورکشاپس کے شیڈیول آئیں گے تو شیڈیول اور ورکشاپ اٹینڈ کرنے کا مکمل طریقہ ہمارے واٹس ایپ چینل پر بتا دیا جائے گا،سب سٹوڈنٹس سے گزارش ہے کہ ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کریں اور یہ میسج اپنے کلاس فیلوز کے ساتھ شیئر لازمی کریں`